@workerswelfarefund_wwf: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی خصوصی ملاقات گورنر سندھ جناب سید محمد نہال ہاشمی کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد نے ان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر DG(Works) ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب عبدالسلام شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے گورنر سندھ کو ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور صنعتی کارکنوں و ان کے اہلِ خانہ کو فراہم کی جانے والی فلاحی سہولیات، بالخصوص تعلیم، صحت، رہائش اور مالی معاونت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سندھ جناب سید محمد نہال ہاشمی نے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے حالیہ دورۂ پاکستان اور کراچی کے دورے کو سراہتے ہوئے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی خصوصی کاوشوں اور مؤثر سفارتی و حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 28 سال بعد آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کا پاکستان کا دورہ ممکن ہوا، جو حکومت کی مزدور دوست پالیسیوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے عزم کا عکاس ہے۔ گورنر سندھ نے اس دورے کی کامیابی میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ صنعتی کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، معیارِ زندگی میں بہتری اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔ #foryou #foryoupage #foryourpage #tiktok #viral

@workerswelfarefundofficial
@workerswelfarefundofficial
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 12 November 2026 02:48:44 GMT
99
20
3
0

Music

Download

Comments

muhammad.hanif97737
Muhammad Hanif 🌸 :
🥰🥰🥰
2026-11-12 04:44:53
0
ahsaankhan9900
Ahsan Khan Musa Kheil :
🥰🥰🥰
2026-11-12 04:07:56
0
amankhan70191
✨Aman khan ✨ :
❤️❤️❤️
2026-11-12 05:00:58
0
To see more videos from user @workerswelfarefund_wwf, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About