@iqra_writex_1: کسی کا بدل جانا شاید اتنی بڑی بات نہیں ہوتی، وقت کے ساتھ لوگ بدل ہی جاتے ہیں، ان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں، احساسات کی شدت کم ہو جاتی ہے اور کبھی کبھی وہ رشتے بھی پیچھے رہ جاتے ہیں جنہیں کبھی زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ سمجھا جاتا تھا۔ مگر اصل تکلیف اُس یقین کے ٹوٹنے کی ہوتی ہے جو ہم نے کسی پر آنکھیں بند کر کے کیا ہوتا ہے۔ دکھ اس بات کا نہیں کہ تم بدل گئے، دکھ تو اس بات کا ہے کہ میں نے تمہیں کبھی بدلنے والوں میں شمار ہی نہیں کیا تھا۔ تمہاری ہر بات کو سچ سمجھا، ہر وعدے کو دل میں جگہ دی اور ہر بار تمہارے بدلتے رویوں کے باوجود خود کو یہی سمجھاتی رہی کہ شاید حالات ایسے ہیں، تم نہیں بدلے۔ مگر آخرکار سمجھ آ گیا کہ انسان کی سب سے بڑی شکست کسی اپنے کا چھوڑ جانا نہیں، بلکہ اُس کے بارے میں قائم کیا ہوا خوبصورت یقین ٹوٹ جانا ہے۔ اب نہ تم سے کوئی شکوہ باقی ہے، نہ کسی وضاحت کی خواہش، بس افسوس اس بات کا ہے کہ جس شخص پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا، اُسی نے اعتبار کا مطلب ہی بدل دیا۔ #BrokenTrust #10kfollowers #foryoupage #viewsproblem #Emotional