@dill_ka_hall_lafzoon_ma: میں آپ کی ان عادتوں سے بھی محبت کروں گا جن کے بارے میں آپ کے ماں باپ کہتے ہیں کہ یہ سب تمہارے شوہر کے سامنے نہیں چلے گا۔ میں نے اس بات کو صرف الفاظ نہیں ایک احساس کی طرح اپنے اندر اتار لیا ہے۔ کیونکہ محبت میرے نزدیک کسی انسان کو بدلنے کا نام نہیں بلکہ اسے اس کی پوری سچائی کے ساتھ قبول کرنے کا ہنر ہے۔ آپ کی وہ عادتیں جنہیں دنیا چھپانے کا مشورہ دیتی ہے میرے لیے وہی آپ کی اصل پہچان ہیں وہ سچ جو آپ کو منفرد بناتا ہے۔ میں آپ کو اس نظر سے دیکھنا چاہتا ہوں جہاں نہ شرمندگی ہو نہ خوف بس ایک ایسا سکون ہو جہاں آپ خود کو آزاد محسوس کرو۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے سامنے اپنے دل کا ہر رنگ بے جھجک رکھ سکو بغیر کسی بناوٹ کے بغیر کسی ڈر کے کیونکہ میرے لیے آپ کی سچائی ہی سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔