@faiqbacha6651: 🖤 شہید کنسٹیبل ذوالفقار خان کی نمازِ جنازہ کا اعلان 🖤 انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہید کنسٹیبل ذوالفقار خان کی نمازِ جنازہ آج دن 11 بجے ان کے آبائی گاؤں دیہہ کالوخان، جنازہ گاہ کالوخان میں ادا کی جائے گی۔ تمام اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کنسٹیبل ذوالفقار خان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🇵🇰 سلام ہے وطنِ عزیز کے بہادر شہداء کو، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 🖤🇵🇰