ہر انسان کی سمجھ اور سوچ کا اپنا ایک دائرہ ہوتا ہے۔ کوئی اللہ کے ذکر کو صرف زبان تک محدود سمجھتا ہے، کوئی اسے دل کا سکون سمجھتا ہے، اور کوئی اللہ کی محبت کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہماری سوچ اور سمجھ سے کہیں بلند ہے۔ انسان جتنا شعور حاصل کرتا ہے، اتنا ہی اللہ کی قدرت، محبت اور عظمت کو پہچاننے لگتا ہے۔ ❤️