@farooq.bhatti1: 🚨 خان پور: خیبر میل میں ب ۔م کی اطلاع، تمام مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اتار لیا گیا خان پور ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل کو ب۔ م کی اطلاع ملنے پر روک دیا گیا۔ ریلوے پولیس کی اطلاع پر سکیورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو کی بھاری نفری فوری طور پر ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر خیبر میل کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرین کی پچھلی چار بوگیوں میں سے ایک بوگی میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت متعلقہ سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سکیورٹی اہلکار ٹرین کی تمام بوگیوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق تاحال ٹرین میں بم کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ تلاشی مکمل ہونے تک خیبر میل کی روانگی بھی روک دی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ #foryou #foryoupage #viraltiktok #viral #fyp