@nawaiwafaq24.7: تھانیدار سرسید ایس ایچ او عرفان آصف اور ہیڈ محرر عمیر بالی نے پیداگیری میں سب تھانیداروں اور ہیڈ محرر کو پیچھے چھوڑ دیا ہیڈ محرر عمیر بالی کا کہنا ہے میں محکمہ پولیس کا لاڈلہ ہوں مجھے کوئی نہیں چھیڑ سکتا میں ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کو بھی کماکر دیتا ہوں کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ سرسید میں گٹکا ماوا کے کارخانوں اور جوئے سٹے کے اڈوں کا کاروبار عروج پر، ایس ایچ او عرفان آصف اور ہیڈ محرر عمیر بالی کی سرپرستی میں غیر قانونی دھندے جاری کراچی کے علاقے تھانہ سرسید کی حدود میں گٹکا ماوا کے کارخانوں اور جوئے سٹے کے اڈوں کا کاروبار جاری ہے۔ ہیڈ محرر عمیر بالی کی جانب سے گٹکا ماوا کے کارخانوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، جبکہ آصف نامی شخص کا کارخانہ مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے ہفتہ وار پر چلایا جا رہا ہے۔ آصف نامی شخص کے خلاف تھانہ اجمیری نگری اور بلال کالونی میں بھی مقدمات درج ہیں۔ اسپیشل برانچ اور ٹاسک فورس کے اہلکار بھی اس کاروبار سے منسلک ہیں۔ دوسری جانب تھانہ سرسید کی حدود میں حنیف عرف منا کا جوئے سٹے کا بڑا اڈہ بھی قائم ہے، جہاں جوئے سٹے کا کاروبار جاری ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران اور ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سرسید میں جاری غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائیں