@journalistmustaqeembacha: صوابی | شہید اے ایس آئی ولید خان کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں ٹوپی میں ادا کر دی گئی ٹوپی میں غم کا سماں، بہادر باپ کا بہادر بیٹا شہید اے ایس آئی ولید خان سب کو رُلا کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ شہید اے ایس آئی ولید خان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹوپی میں ادا کر دی گئی، جس میں پولیس افسران، اہلکاروں، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات منصوری پولیس چوکی کی پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی ولید خان اور ایک کانسٹیبل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ زخمی اہلکار کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔