@daisbookgnn: ہمیں یہ ڈر تھا کہ اکتا نہ جائیں کچھ دن میں سو قسط وار محبت کی ایک دم نہیں کی#gnn #daisbook #junaidsaleem #naseemvicky #PakistaniComedy #ViralClip #DesiHumor #Standupcomedy #entertainment #desihumour #viralclip #funny #entertainment
اگے نہ بیج مشقت اگرچہ کم نہیں کی
کھلا یہ بعد میں ہم نے زمیں ہی نم نہیں کی
ہمیں یہ ڈر تھا کہ اکتا نہ جائیں کچھ دن میں
سو قسط وار محبت کی ایک دم نہیں کی
وہ کیسا عشق تھا ماتھے پہ اک شکن بھی نہ تھی
یہ کیسا ہجر ہے جس نے کمر بھی خم نہیں کی
جو مجھ سے ربط کا خواہاں تھا اس سے دور رہا
کسی کی روشنی اس تیرگی میں ضم نہیں کی
جنوں کے داغ ہمیشہ دماغ پر چھوڑے
کسی بدن پہ کوئی داستاں رقم نہیں کی
جب اختلاف کیا اس نے ضمنی باتوں پر
تو پھر وہ بات جو کرنے گئے تھے ہم نہیں کی
تجھے یہ دکھ ہے کہ کیوں بات کاٹ دی تیری
وہ جس کی بات تھی خوش ہو زباں قلم نہیــں کی
2026-11-12 21:10:51
1
To see more videos from user @daisbookgnn, please go to the Tikwm
homepage.