@daisbookgnn: حسین ہوتی ہے مرضی کی موت، سامنے دیکھ یہ آبشار بھی دریا کی خودکشی ہی تو ہے#gnn #daisbook #junaidsaleem #naseemvicky #PakistaniComedy #ViralClip #DesiHumor #Standupcomedy #entertainment #desihumour #viralclip #funny #entertainment
سمے نہ دیکھ ابھی گفتگو چلی ہی تو ہے
میں روک دوں گا کسی وقت بھی گھڑی ہی تو ہے
بھٹکتا رہتا ہوں دن بھر اجاڑ کمروں میں
وسیع گھر میں تجرد بھی بے گھری ہی تو ہے
حسین ہوتی ہے مرضی کی موت سامنے دیکھ
یہ آبشار بھی دریا کی خود کشی ہی تو ہے
ترا جنون ہے جب تک تو حظ اٹھا خوش رہ
کہ عارضی ہے مرے دوست عارضی ہی تو ہے
ترے بدن کے مطابق ڈھلے گی کچھ دن تک
ابھی چبھے گی اداسی ابھی نئی ہی تو ہے
ہمارے دین میں جائز ہے تین روز کا سوگ
بچھڑ کے اس سے ابھی رات دوسری ہی تو ہے
اسی کو بانٹتے رہتے ہیں ملنے والوں میں
ہمارے پاس اضافی تری کمی ہی تو ہے
عمیر نجمی
2026-11-12 19:31:38
1
To see more videos from user @daisbookgnn, please go to the Tikwm
homepage.