@aqsaa.officiall: کبھی اُس نے بڑے مان سے کہا تھا کہ اُسے سفید گلاب بہت پسند ہیں، شاید اُسے اندازہ بھی نہیں تھا کہ اُس کی یہ چھوٹی سی بات کسی کے دل میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جائے گی۔ اب حال یہ ہے کہ کہیں کوئی پھولوں کی دکان دکھائی دے تو قدم خودبخود آہستہ ہو جاتے ہیں، کسی باغ میں رنگ برنگے پھول کھلے ہوں تو نظریں ایک لمحے کو ٹھہر جاتی ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ کوئی ایک پھول چُن کر اُس کے بالوں میں سجا دیا جائے، اُس کے ہاتھوں میں رکھ کر بس اتنا کہا جائے کہ یہ تمہارے لیے ہے۔ کچھ خواہشیں بہت سادہ ہوتی ہیں، مگر اُنہیں پورا کرنے کے لیے انسان عمر بھر کے خواب سجا لیتا ہے۔ اور شاید محبت بھی یہی ہے کہ کسی ایک کی خوشی کے لیے پوری دنیا کے حسین مناظر جمع کرنے کو جی چاہے۔ #foryou #foryoupage #viral #unfreezemyacount #1millionaudition @TikTok Pakistan @TikTok