@sheikhmuhammadumar74: 𝗠𝗮𝗰𝗕𝗼𝗼𝗸 𝗣𝗿𝗼 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝗠𝟱 𝗣𝗿𝗼 𝗖𝗵𝗶𝗽... ❤️ دو ماہ پہلے میں نے اپنا میک بک خریدا تھا، اور آج بھی کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ یار، یہ اتنی دیر سے کیوں خریدا؟ پہلے ہی لے لینا چاہیے تھا! جس طرح اس پر کام بہت آسانی اور روانی سے ہوتا ہے، ایسا تجربہ میں نے پہلے کبھی اپنے ونڈوز لیپ ٹاپ پر نہیں کیا۔ اور سب سے بڑھ کر اس کی بیٹری ٹائمنگ! عام طور پر 15 گھنٹے سے بھی زیادہ چل جاتی ہے، بلکہ بعض اوقات اس سے بھی زیادہ، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کیا کام کر رہے ہیں۔ جب سے میک بک خریدا ہے، تب سے ونڈوز لیپ ٹاپ کھولنے کو ہی دل نہیں کرتا۔ 😂 حالانکہ میرے پاس ونڈوز کے دو لیپ ٹاپ بھی ہیں، جن میں سے ایک تو 48 جی بی ریم کے ساتھ کافی بھاری بھرکم ہے۔ **خیر، پوری کہانی کچھ یوں ہے!** تقریباً تین ماہ پہلے میں نے پاپا سے کہا کہ مجھے ایک اور لیپ ٹاپ چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لے لیں گے، بتاؤ کون سا لینا ہے۔ بس پھر کیا تھا، میں نے ریسرچ شروع کر دی۔ آن لائن بہت سے ونڈوز لیپ ٹاپ دیکھے۔ یہاں تک کہ 2023 میں جو HP Omen Book دیکھی تھی، وہ بھی ذہن میں آ گئی۔ اُس وقت اس کی قیمت تقریباً 322 ہزار یا اس سے بھی زیادہ تھی۔ کافی لیپ ٹاپ دیکھنے کے بعد اچانک ذہن میں خیال آیا کہ یار، میک بک ہی کیوں نہ لے لوں؟ مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے پاس بھی ایک میک بک ہو۔ جب بھی کسی کے پاس دیکھتا تو دل میں یہی خیال آتا کہ ایک دن میں بھی ضرور خریدوں گا۔ بس پھر فیصلہ کر لیا کہ اب میک بک ہی لینا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ مجھے میک بک کے ماڈلز کے بارے میں زیادہ معلومات ہی نہیں تھیں۔ ایک طرف ایپل نے اتنے سارے ماڈلز اور ویرینٹس متعارف کروا رکھے ہیں کہ پہلے یہ سمجھنا پڑا کہ کون سا ماڈل کس کام کے لیے بہتر ہے۔ میک بک نیو، میک بک ایئر اور میک بک پرو، پہلے ان سب کے درمیان فرق سمجھنا شروع کیا۔ ایک بھائی میرے کانٹیکٹس میں موجود ہیں، ان کے پاس میک بک ایئر M4 یا M5 تھا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ یار، کیا واقعی میک بک خریدنا فائدے کا سودا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یار، کوئی خاص فرق نہیں، بس شوق ہی ہیں یہ سب! 😂 میں نے کہا کہ اگر صرف شوق ہی پورا کرنا ہے تو پھر فائدہ کیا؟ ہمیں تو کام کروانا ہے! پھر پاپا کے ایک کزن سے بات ہوئی، جن سے میں پہلے ہی 48 جی بی ریم والا ونڈوز لیپ ٹاپ خرید چکا تھا۔ میں نے پوچھا کہ کوئی اور لیپ ٹاپ فروخت کرنے کے لیے ہے؟ وہ کہنے لگے کہ اب تو میں ونڈوز استعمال ہی نہیں کرتا، میک بک M1 Pro استعمال کر رہا ہوں اور اس کی بیٹری بھی تقریباً آٹھ گھنٹے چل جاتی ہے۔ یہ سن کر پھر سے میک بک لینے کا ارادہ پکا ہو گیا۔ 😂 اس کے بعد اپنے ایک کزن سے تفصیل سے بات کی، ان کے پاس پہلے سے M3 Pro موجود تھا۔ انہوں نے مجھے مختلف ماڈلز اور ان کی خصوصیات کے بارے میں کافی کچھ بتایا۔ شروع میں میرا ارادہ 16 جی بی ریم والا میک بک لینے کا تھا، لیکن انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ طویل عرصے تک استعمال کرنے والی چیز ہے، اس لیے ایک ہی دفعہ 24 جی بی ریم والا لے لو۔ میں نے کہا، ٹھیک ہے، پھر 24 جی بی والا ہی لیتے ہیں۔ اس کے بعد چِپ کا معاملہ آیا۔ M5 اور M5 Pro کے درمیان بھی تقریباً ایک لاکھ روپے کا فرق تھا۔ M5 Pro والا زیادہ مہنگا تھا، لیکن پھر سوچا کہ جب ایک دفعہ خرید ہی رہے ہیں تو بہتر ہے کہ ایک ہی بار اچھا ماڈل لے لیا جائے۔ اور آخرکار میں نے اپنا **MacBook Pro with M5 Pro Chip** خرید لیا۔ ❤️ اور ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ میں اپنے پورے خاندان میں پہلا شخص ہوں جس نے اتنا مہنگا میک بک خریدا ہے۔ جو چیز کبھی ایک خواب لگتی تھی، آج دو ماہ سے میرے پاس ہے اور میں اسے روزانہ استعمال کر رہا ہوں۔ **ایک بات کا احساس ضرور ہوا ہے کہ وقت آنے پر انسان کو وہ سب کچھ مل جاتا ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے۔** 2026 میری زندگی کا اب تک کا سب سے بہترین سال رہا ہے۔ اس سال بہت کچھ حاصل کیا، بہت کچھ سیکھا، کئی خواب پورے ہوئے، بہت سی چیزیں خریدیں اور ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ الحمدللہ! ❤️ آخر میں بس یہی کہوں گا: **بہت نوازا ہے اُس پاک ذات نے۔ میرے اعمال کے مطابق مجھے ملتا تو شاید کچھ بھی نہ ملتا۔** الحمدللہ علیٰ کل حال۔ ❤️ #macbookpro #MacBookM5Pro