@kpkpolicefans1: سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ بڈھ بیر کا دورہ کیا اور عوامی تنازعات کے پُرامن حل کیلئے قائم نئی اینمٹی ریزولوشن کونسل (ERC) ہال کا معائنہ کیا۔ کونسل کا جلد افتتاح کیا جائے گا، جہاں عوامی تنازعات باہمی رضامندی سے حل کرکے دشمنیوں کا خاتمہ اور علاقائی امن کو فروغ دیا جائے گا۔ سی سی پی او نے ہال کے انتظامات بہتر بنانے پر محرر تھانہ بڈھ بیر کو نقد انعام دیا، تھانے کی سکیورٹی، سی سی ٹی وی و تھرمل کیمروں کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کیں۔ سی سی پی او پشاور نے سائلین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے اور فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیے۔#PeshawarPolice #dontunderreviewmyvideo