@zaimu172: Must Read Caption 🥀❤️🩹. *تمہیں چھوڑ دینے کے بعد میں نے صرف تمہیں نہیں چھوڑا...* تمہیں چھوڑنے کے بعد میں نے صرف تمہیں نہیں چھوڑا، میں نے اس پوری دنیا سے امید لگانا چھوڑ دیا۔ میں نے ہر اس شخص کو دوسرا موقع دینا چھوڑ دیا جو میرے خلوص کا مذاق بناتا رہا۔ میں نے محبت کے نام پر ہر ذلت، ہر بے قدری سہنا چھوڑ دیا۔ میں نے بار بار اپنی سچائی کی وضاحت دینا چھوڑ دیا، کیونکہ جسے سمجھنا ہوتا ہے وہ خاموشی بھی سمجھ لیتا ہے۔ تمہارے بعد میں نے راتوں کو جاگنا نہیں چھوڑا، بس کسی کے لیے جاگنا چھوڑ دیا۔ میں نے انتظار کرنا نہیں چھوڑا، بس تمہارا انتظار کرنا چھوڑ دیا۔ میں نے محبت کرنا نہیں چھوڑا، بس محبت میں خود کو ذلیل کرنا چھوڑ دیا۔ اب میں کسی کی پروفائل نہیں دیکھتا، کسی کے لاسٹ سین کا حساب نہیں رکھتا۔ اب میں کسی سے یہ نہیں پوچھتا کہ تم بدل کیوں گئے، کیونکہ جان گیا ہوں جو بدل جائے وہ کبھی اپنا تھا ہی نہیں۔ تم نے مجھے چھوڑ کر یہ سکھا دیا کہ تنہا رہنا سیکھنا کتنا ضروری ہے۔ اب میں ہنستا بھی ہوں تو اپنی ذات کے ساتھ، روتا بھی ہوں تو اپنی ذات کے لیے۔ تمہیں معاف تو کر دیا ہے میں نے، لیکن تمہیں دوبارہ دل میں جگہ دینا چھوڑ دیا ہے۔ میں اب بھی ویسا ہی ہوں، بس تمہارے لیے ویسا نہیں رہا۔ تمہارے بعد میں ختم نہیں ہوا، بلکہ پہلی بار جینا شروع کیا ہے۔ اور یہ سب سے بڑی جیت ہے میری۔ #ForYou #foryoupage #fyp #viral #unfreezemyacount