@flowerry502: ہم نے اخلاق کے شیشے میں لہو پیش کیا، لوگوں کے تلخ رویّوں کے باوجود اپنا لہجہ نرم رکھا، کسی نے دل دکھایا تو خاموشی اختیار کی، کسی نے بےقدری کی تو بھی اُس کے سامنے اپنی تربیت کا دامن نہیں چھوڑا۔ ہم نے ہر شخص کے ساتھ خلوص رکھا، ہر رشتے کو عزت دی، کسی کی برائی کا جواب برائی سے نہیں دیا، بلکہ جہاں تک ممکن ہوا اپنے اخلاق سے کام لیا۔ ہم نے سوچا شاید ہماری اچھائی، ہمارا صبر اور ہماری محبت اُن لوگوں کے دلوں میں بھی احساس پیدا کر دے گی، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ کچھ لوگوں کی فطرت میں منافقت اس قدر رچی بسی ہوتی ہے کہ آپ اُن کے ساتھ اپنی ساری اچھائیاں بھی لٹا دیں، تب بھی اُن کے چہرے سے نقاب نہیں اترتا۔ ہم نے اپنے حصے کی سچائی نبھائی، اپنے حصے کا خلوص دیا اور اپنے حصے کی وفا میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، لیکن جو لوگ دل میں کچھ اور زبان پر کچھ رکھتے تھے، وہ ویسے ہی رہے۔ کیونکہ انسان کا اخلاق اُس کی اپنی تربیت کی پہچان ہوتا ہے، دوسروں کے رویّوں کا محتاج نہیں۔ ہم نے اپنا کردار نہیں بدلا، بس لوگوں کی حقیقت پہچاننا سیکھ لیا، کیونکہ ہر شخص ہماری اچھائی کا مستحق نہیں ہوتا اور ہر مسکراتا چہرہ مخلص نہیں ہوتا۔❤️🩹🌚 flowerry502 #flowerry502 #foryou #tiktokteampleaseunfreezmyaccoun #fypシ゚viral