@gfgcp: پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (PPLA) کے انتخابات میں کامیابی کی خوشی گورنمنٹ فریدیہ گریجویٹ کالج پاکپتن میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (PPLA) کے انتخابات کے انعقاد کے بعد مرکز کی سطح پر تحریک اساتذہ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ ڈویژن کی سطح پر اتحادِ اساتذہ نے میدان مار لیا۔ اس شاندار کامیابی کی خوشی میں آج تحریک اساتذہ کی جانب سے گورنمنٹ فریدیہ گریجویٹ کالج پاکپتن میں اساتذہ کرام کے اعزاز میں چائے اور مٹھائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ اساتذہ کا اتحاد، اساتذہ کی طاقت! #PPLA #تحریک_اساتذہ #اتحاد_اساتذہ #TeachersElection #GovernmentFaridiaGraduateCollegePakpattan