@alizaib_74: روحانیت میں ایک تحفہ ایسا ہے جس کا ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ مل چکا ہے۔ اللّٰہ تمہاری باطنی آنکھ کھول دیتا ہے پھر جو حالات و واقعات رونما ہونا ہوتے ہیں تمہیں اللّٰہ پہلے ہی معلوم کروا دیتا اور تمہاری زبان سے بے اختیار وہ الفاظ نکلنا شروع ہو جاتے۔ بعض اوقات تمہیں خود معلوم نہیں ہوتا کہ تم ایسے الفاظ کیوں بول رہے ہو وہ بھی اتنے یقین سے کہہ رہے کہ بلکل ایسا ہی ہو گا اور اللہ کا کرنا ایسا ہوتا ہے کہ ویسا ہی ہوتا ہے۔ ہاں یہ روزانہ کی بنیاد پر نہیں ہوتا یہ تو جب اللّٰہ چاہتا ہے تب ہی ہوتا ہے کیونکہ اُس نے ایسا کرنا تہہ کیا ہوتا ہے لیکن تمہاری زبان سے بلوا دیتا ہے اور تم اُس کی شکر گزاری میں جھک جاتے ہو۔ یہ زیادہ تر نقصان کی آگاہی واسطے ہوتا ہے اور تمہاری زبان ویسے ہی الفاظ بول دیتی جس پر کوئی عمل کرے تو فائدہ میں نہیں تو نقصان تم بتا چکے۔ بے شک ہر قسم کے فائدہ اور نقصان کا مالک صرف ایک اللّٰہ ہے۔ جب اللّٰہ کسی کو چنتا ہے پھر رنگ، لباس، نسب، جوانی یا بڑھاپا نہیں دیکھتا گھسیٹ کر اپنا بنا لیتا ہے۔ لوگ پوچھتے صرف علم لیے پھرتے ہو یا کوئی منزل بھی ہے تو میرا جواب منزل والوں کو ہی روحانی علم عطا ہوتا ہے لیکن جس کی چاہ محبوب ہے اسے کیا غرض منزلوں سے وہ میری طرف دیکھ رہا اور میں اُس کی طرف دیکھ رہا۔ اگر چاہتے ہو کہ اللّٰہ تمہارے ہاتھ بن جائے اور پاؤں بن جائے تو خود کو صفر کر دو ساری روحانیت اسی میں ہے جو اس سے ہٹا نہیں وہ بھٹکا نہیں۔ ابھی تو راز بتانے شروع ہی نہیں کیے صرف سلوک دیکھا جا رہا جو مل رہا۔ وہ سچا ہے اس لیے ہم جھوٹوں کو ساتھ نہیں رکھتا اس لیے محنت کرتا اور بدی سے پاک کر دیتا اور محبوب بنا لیتا۔ ہاں تم اُس کے محبوب بندے ہو اگر نہیں ہو تو انشاللہ جلد بن جاؤ گے صرف اپنا مقصد واضح رکھو صرف اللّٰہ اور کچھ نہیں چائیے کیونکہ جسے اللّٰہ مل گیا اُس کی ہر شے بھی اُس کو مل گئی۔ #allah #taswwuf #sufism #تصوف #quran