@ali.khanl1w: تحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے نے ایک بھارتی خاندان کو اجاڑ دیا، حادثے میں جڑواں بہن بھائی سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 21 سالہ محمد اسمی صدیقی، ان کی جڑواں بہن مسنا جوبن صدیقی اور ان کا صرف تین سالہ بھانجا محمد فیض شامل ہیں، تینوں کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا، خاندان کے مطابق حادثہ بدھ کی رات تقریباً 11 بجے فجیرہ کورٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا، جب یہ خاندان شارجہ سے فجیرہ اپنے گھر واپس جا رہا تھا، گاڑی محمد اسمی چلا رہے تھے کہ مبینہ طور پر ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں تینوں افراد جانبر نہ ہو سکے، اس افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ خاندان کے افراد کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔😭😭😭@Faiz Rasool