@irha.rajpoot5: بچپن میں سوچتے تھے کہ بڑے ہو کر اپنی مرضی کی زندگی گزاریں گے، جہاں دل چاہے گا جائیں گے، جب دل کرے گا سوئیں گے اور جو چاہیں گے کھائیں گے۔🌹 مگر وقت نے بڑے عجیب سبق سکھائے ہیں۔ اب بڑے ہو کر سمجھ آیا کہ زندگی صرف خوابوں سے نہیں چلتی، ذمہ داریوں کا بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ کبھی کام کی فکر، کبھی گھر کی ذمہ داریاں، کبھی مستقبل کی پریشانیاں اور کبھی اپنوں کی توقعات انسان کو خود سے ہی دور کر دیتی ہیں۔ وہ بچپن بھی کیا خوبصورت تھا، جب نہ کل کی فکر تھی نہ آج کی پریشانی۔ اب تو اپنی مرضی سے سونے کا وقت بھی طے نہیں کر سکتے۔💔 کاش زندگی میں ایک بار پھر وہی بے فکری والے دن لوٹ آئیں۔ #standwithkashmir #fyp #veiwsproblem #onemillionaudition