@muhammadsadiqadozai: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کی ضیاء اللہ خان بنگش کے ہمراہ سجادہ نشین نیریاں شریف سے ملاقات۔ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کی قیادت میں ایک وفد نے دربارِ عالیہ نیریاں شریف، تراڑکھل، آزاد کشمیر کے مرکزی سجادہ نشین، علامہ ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نقشبندی الازہری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضیاء اللہ خان بنگش، عرفان گزدرزئی، عابد پٹھان، مولانا اسد اللہ حقانی، ایوب خان، باز محمد، قیوم خان، اعجاز خان اور رانا اختر بھی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی موجودہ صورتحال، مذہبی و روحانی اقدار، اتحاد و یکجہتی اور پاکستان میں امن و استحکام کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حضرت پیر صاحب کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو سراہا اور ان کی سرپرستی و دعاؤں کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ #sk @Pir Sultan Ul Arfeen Siddiqui #islamic #islamic_video #Naat