@pakistan143forall: #pakistan🇵🇰 #saudiarabia🇸🇦 آخر ہم نے اپنی اجتماعی ناکامیوں کا ذمہ دار صرف تقدیر کو کیوں بنا لیا ہے؟ ہم وظیفوں سے تقدیر بدلتے رہے، مگر اپنی قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے کچھ نہ کر سکے! میں اللہ پر ایمان رکھتا ہوں، دعا پر یقین رکھتا ہوں، قرآن کو ہدایت کی کتاب مانتا ہوں، لیکن ایک سوال برسوں سے میرے ذہن میں گردش کر رہا ہے: آخر ہم نے اپنی اجتماعی ناکامیوں کا ذمہ دار صرف تقدیر کو کیوں بنا لیا ہے؟ ہمارے ہاں ایک ایسا معاشرہ تشکیل پا چکا ہے جہاں کاروبار میں نقصان ہو تو وظیفہ، اولاد کی خواہش ہو تو تعویذ، بیماری ہو تو دم، مقدمہ ہو تو خاص عمل، محبت میں ناکامی ہو تو مخصوص چلہ، اور غربت ختم کرنی ہو تو کسی عامل کا بتایا ہوا نسخہ! لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ اسکول کیسے بہتر ہوں گے؟ اسپتال کیسے بنیں گے؟ عدالتوں میں انصاف کیسے ملے گا؟ روزگار کے مواقع کیسے پیدا ہوں گے؟ تحقیق، سائنس، صنعت اور ٹیکنالوجی میں ہم آگے کیسے بڑھیں گے؟ کیا ہم نے کبھی سوچا کہ جن قوموں نے دنیا میں ترقی کی، انہوں نے صرف دعاؤں پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ علم، تحقیق، محنت، منصوبہ بندی اور مضبوط اداروں کو اپنی ترجیح بنایا؟