@farooqk37: لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مستقبل کے حوالے سے قومی مکالمہ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد نے اسلام آباد میں منعقدہ "National Dialogue on Policy with Stakeholders for the Future of Lady Health Workers" میں شرکت کی۔ اس قومی مکالمے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی محترمہ شازیہ رحمانی، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ملک کے بنیادی صحت کے نظام میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی خدمات کو تسلیم کرنا، ملازمت کے بہتر حالات فراہم کرنا اور ان کے سماجی و معاشی تحفظ کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر پالیسیاں سازی اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔ اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مستقبل، حقوق کے تحفظ، ملازمت کے حالات اور سماجی تحفظ سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ,🌹🌹🌹🌹🌹🎈#vir❤️altitokamily100k😍 #viralvideo #viralvideo #viral?videotiktok😇😇1mellean #vir❤️alvideo❤️❤️ @Zulfiqar Ahmad @zulfiqar ahmad @Al Khaleej Motors 🔥 @Musakaleem @Abid Khan @A L A M _ S A I D