@aunuhammedbaig: ویڈیو کا مختصر خلاصہ⬇️ ⭕ دو طرح کی نماز ... ایک اکیلے میں اور ایک جماعت کے ساتھ۔ جو اکیلے نماز پڑھتا ہے وہ بھی دراصل امام ہی ہے، کیونکہ امام کی طرح وہ خود تلاوت کرتا ہے، خاموش اٹھک بیٹھک نہیں کرتا۔ جماعت میں بھی امام تلاوت کرتا ہے اور مقتدی خاموش سنتے ہیں۔ ⭕ امامت کا اصل مقام - ابراہیمؑ ... ( سورۃ نمبر 2 البقرہ آیت نمبر 124 ) کے مطابق اللّٰہ نے ابراہیمؑ کو اپنے کلمات (Words) سے آزمایا، جب انہوں نے ان پر پورا عمل کیا تو اللّٰہ نے انہیں تمام انسانیت کا امام بنا دیا۔ ابراہیمؑ نے پوچھا میری ذریت میں سے بھی؟ اللّٰہ نے فرمایا: " لَا يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ " میرا عہد ظالموں کو نہیں پہنچے گا۔ لہذا جو بھی ابراہیمؑ کی اتباع کرے گا اسے امامت مل سکتی ہے، ظالم کو نہیں۔ آج مسجد میں جو امام کھڑا ہوتا ہے وہ دراصل اسی ابراہیمؑ والی امامت والی جگہ پر کھڑا ہوتا ہے۔