@ahsansharifmeo: حضرت مولانا فضل الرحمٰن حفظہ اللہ ایک تاریخی ماضی رکھنے والے قد آور شخصیت ہیں وہ ہر دور میں بقائے جمہوریت کے لئے پیش پیش رہے ان کی رگوں اور دماغ میں اللہ کریم نے معاملہ فہمی کوٹ کوٹ کے بھری ہے آپ انہیں ہزار بار ختم کرنے کی کوشش کریں وہ آپ کی خباثتوں سے واقف ہیں آپ کے بڑے مولانا صاحب کے پیروں میں گر چکے ہیں یہ تاریخ میں محفوظ ہے تمہاری موجودہ دور کی ہارڈ اسٹیٹ مارشل لاء سے زیادہ سفاک ضیاء کی مارشل لاء تھی جس میں حضرت مولانا صاحب کو جیل کاٹنی پڑی اور مشرف کی مارشل لاء/ڈکٹیٹر شپ بھی کسی سے کم نہیں تھی آج کی نادیدہ مارشل لاء سے کہتے ہیں کہ کان کھول کر سن لے تمہاری حرکتیں میڈیا ٹرائل جھوٹے الزامات جن کا نہ سر ہے نہ پیر چادر اور چار دیواری کی پامالی قریبی لوگوں پر جھوٹے مقدمات اور اشتعال دلانا یہ تمہارے چہرے پر کالک مل رہے ہیں جس طرح ضیاء مشرف باجوہ کے چہروں پر لگی اس کالک کو تاریخ نے محفوظ کیا ہے تو تمہیں بھی ان شاءاللہ تاریخ اس سیاہ کردار کے ساتھ یاد رکھے گی #molanafazalurrhman #jui #democracy #jamiatulamaeislam #injustice