@ayazen44: مجھے اُن بے ضمیر لوگوں سے نفرت ہے جن کے اندر احساس اور انسانیت مر چکی ہو۔اُن منافق چہروں سے شدید نفرت ہے جو خلوص کا نقاب پہن کر فریب دیتے ہیں۔اُن لوگوں سے نفرت ہے جن کی زبان پر وفا ہو ۔ اور دل میں دھوکہ ہوتا ہے۔جو دوسروں کے اعتماد کو اپنی چالاکی سمجھتے ہیں۔جو محبت کے نام پر جذبات سے کھیلتے اور مخلصی کا مذاق اڑاتے ہیں۔جنہیں کسی کے ٹوٹتے ہوئے دل کی آواز تک سنائی نہیں دیتی۔جو اپنے مفاد کے لیے رشتوں، وعدوں اور احساسات کو قربان کر دیتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ سیاہ لباس انسان کی شخصیت کو بدنما نہیں کرتا، بلکہ سیاہ کردار انسان کی پوری شخصیت کو بے نقاب کر دیتا ہے۔مجھے سیاہ رنگ آج بھی خوبصورت لگتا ہے، مگر سیاہ کرداروں سے ہمیشہ نفرت رہے گی۔ . . . . . . #fyp #foryou #viral #foryoupage #tiktokviral