@ihtishamshahi1: پاکستان کے معدنی وسائل عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا کی منتخب سیاسی قیادت کی مؤثر نمائندگی کہاں ہے؟ اس صورتحال کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر بھی عائد ہوتی ہے، جس نے صوبے کو سیاسی انتشار میں دھکیل کر گورنر راج کی راہ ہموار کی۔ ایک شخص کی سیاست میں الجھ کر صوبے کے اہم مسائل کو نظرانداز کیا گیا، جس کا نقصان آج خیبر پختونخوا کے حقوق اور وسائل کو ہو رہا ہے۔ کیا صوبے کے معدنی وسائل پر صوبائی اختیار، مقامی آبادی کی رضامندی اور قبائلی اضلاع کے قانونی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا گیا ہے؟ آخر خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کو ان کے معدنی وسائل سے حاصل ہونے والے منافع میں کتنا حصہ ملے گا؟ کیا معدنی ترقی کا فائدہ مقامی عوام تک پہنچے گا یا صرف سرمایہ کاروں اور بااثر اداروں تک محدود رہے گا؟ #خیبرپختونخوا #وزیرستان #معدنیات #صوبائی_حقوق #PMIF26