@its_ahmad.28: ان دنوں میں تعلق تھوڑا مضبوط رکھنا، سنا ہے نومبر کے بچھڑے لوگ کبھی نہیں ملتے۔۔۔! 🍂💔 ذرا سی ناراضگی ہو تو ایک دوسرے کو منا لینا، بات بڑھ جائے تو انا کو درمیان سے ہٹا دینا۔ کیا خبر کون سی ملاقات آخری ملاقات بن جائے، کون سا لمحہ عمر بھر کی جدائی بن جائے۔ اگر کبھی میں خاموش ہو جاؤں تو آواز دے دینا، میرے روٹھنے پر مجھے محبت سے منا لینا۔ میں نہیں چاہتا کہ ہم بھی اجنبی بن کر رہ جائیں، ایک دوسرے کی یادوں میں بس تڑپتے رہ جائیں۔ ابھی وقت ہے تو ایک دوسرے کی قدر کر لینا، دل میں جو بات ہے وہ آج ہی کہہ دینا۔ نہ جانے کتنے خواب اس موسم میں بکھر جاتے ہیں، کچھ اپنے ہمیشہ کے لیے ہم سے بچھڑ جاتے ہیں۔ تمہیں کھونے کا خیال بھی دل کو ڈرا دیتا ہے، تمہاری جدائی کا تصور ہی آنکھیں بھگو دیتا ہے۔ بس اس نومبر میں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا، جس کا افسوس ہمیں ساری زندگی کرنا پڑے۔ اگر محبت ہے تو اسے محبت ہی رہنے دینا، نومبر کی ہوا کے ساتھ اپنا تعلق مت بہنے دینا۔ کیونکہ کچھ لوگ بچھڑ کر دوبارہ نہیں ملتے، اور کچھ جدائیاں انسان کو عمر بھر رُلاتی ہیں۔ 🥀❤️🩹