@90um495484: محبت میں دُنبہ دیا جاتا ہے اور عشق میں کُنبہ دیا جاتا ہے* یہ جملہ قرآن کی دو عظیم قربانیوں کا خلاصہ ہے۔ *پہلا مقام: مقامِ محبت - سنتِ حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل علیہما السلام* اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا: _وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ_ یہاں ایک بیٹے کی گردن پر چھری چلی، محبت امتحان میں پاس ہوئی، تو اللہ نے جنت سے دُنبہ بھیج کر فدیہ دے دیا۔ شریعت میں اسی دُنبے کی یاد میں ہم ہر سال قربانی کرتے ہیں۔ یہ محبت ہے، جہاں جان بچ جاتی ہے۔ *دوسرا مقام: مقامِ عشق - کربلا معلی، جہاں امام حسین علیہ السلام نے دُنبہ نہیں، اپنا پورا کُنبہ پیش کر دیا۔* اور یہی وہ فرق ہے جسے عارفین حقیقت کہتے ہیں۔ ذرا ادب سے سنو کہ عشق میں امام حسین علیہ السلام نے کیا کیا نذرانے پیش کیے: *1. حضرت علی اکبر علیہ السلام:* امام حسین علیہ السلام کے جگر پارہ، شبیہِ رسول۔ 25 سالہ جوان جو صورت میں، سیرت میں، گفتار میں رسولِ خدا سے سب سے زیادہ مشابہ تھے۔ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا تھا جب بھی ہمیں نانا کی یاد آتی ہم علی اکبر کو دیکھ لیتے۔ عشق میں پہلا جوان بیٹا پیش کیا۔ *2. حضرت قاسم علیہ السلام:* امام حسن علیہ السلام کے نورِ نظر، 13 سالہ نو عمر شہزادہ، جس کی شادی کی مہندی ابھی ہاتھوں سے بھی نہ اتری تھی۔ امام حسین علیہ السلام کے بھتیجے۔ عشق نے بھتیجے کا لہو بھی مانگا۔ *3. حضرت عباس علمدار علیہ السلام:* امام حسین علیہ السلام کے بھائی، ام البنین کے شیر دل بیٹے، بنی ہاشم کے چاند۔ جن کے بازو قلم ہوئے، مشکیزہ تیر سے چھلنی ہوا، پر پانی پر لب نہ لگایا۔ امام حسین علیہ السلام کی فوج کے سپہ سالار، آپ کی کمر تھے۔ عشق میں بھائی اور بازو دونوں کٹوا دیے۔ *4. حضرت عون و محمد علیہما السلام:* امام حسین علیہ السلام کی بہن، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے دو جگر گوشے۔ بہن کے جوان بیٹے، بہن کے سامنے قربان کر دیے۔ *5. حضرت علی اصغر علیہ السلام:* امام حسین علیہ السلام کے چھ ماہ کے شیر خوار، ربآب سلام اللہ علیہا کی گود کے چاند۔ جسے امام حسین علیہ السلام نے خود ہاتھوں پر اٹھا کر کہا اس کو تو پانی پلا دو، جواب میں حرملہ کے تیر نے وہ ننھی گردن چھید دی۔ عشق میں شیر خوار بھی دے دیا۔ *6. اور آخر میں خود امام حسین علیہ السلام:* جب کُنبہ پورا لٹ گیا تو خود تنِ تنہا میدان میں آئے۔ سر سجدے میں کٹا، اور کٹے ہوئے سر نے قرآن پڑھا۔ *ادب کا مقام سمجھو * محبت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا گیا بیٹا دو، اور پھر کہا بس رہنے دو، ہم نے دُنبہ قبول کر لیا۔ عشق میں امام حسین علیہ السلام سے کہا گیا اے حسین اپنا کُنبہ دو، اور جب امام حسین علیہ السلام نے ایک ایک کر کے دے دیا تو اللہ نے کہا حسین ہم نے تیرا کُنبہ ایسے قبول کیا ہے کہ تیرے اصغر کی قبر بھی چھپا دی ہے تاکہ قیامت تک کوئی ماں اپنے بچے کی قبر دیکھے تو اسے صبر آئے۔ اسی لیے: محبت سے حج بنتا ہے، عشقِ امام حسین علیہ السلام سے دین بنتا ہے۔ دُنبہ دینے سے سنت زندہ ہوتی ہے، کُنبہ دینے سے، یعنی امام حسین علیہ السلام کے کُنبے کی قربانی سے، سنت کا دینے والا ہی زندہ رہتا ہے۔ #foryou #trending #fyp #tiktok #viralvideo @tiktok creators .