@zahidwazir180: خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل کوئی مفتوحہ علاقے کی دولت نہیں کہ پنجاب کی مقتدرہ جب چاہے ان پر قبضہ کرے اور پختون قوم کو اپنے ہی وسائل کے فیصلوں سے باہر رکھے۔ 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں پختونخوا کے معدنیات کے حوالے سے ہونے والی سودے بازی نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آخر اس صوبے کے وسائل کے فیصلوں میں یہاں کے حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جاتا؟ پنجاب کی مقتدرہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ پختون قوم اپنے وسائل، اپنے حقوق اور اپنے مستقبل پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں کرے گی۔ پختونخوا کے معدنیات پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، اور ان کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ #StopLootingPashtunMineral #foryoupage #deartiktokteamdontunderviewmyvideos #foryou #kpkminerals