@masoom44375: تم میرے ساتھ تو کچھ ہی عرصہ رہی، مگر تمہاری یادیں ایسے آتی ہیں، جیسے برسوں کا کوئی رشتہ ٹوٹ گیا ہو، جیسے کسی اپنے نے زندگی بھر کے لیے ہم سے منہ موڑ لیا ہو۔ وہ چند دنوں کی ملاقات تھی، مگر دل میں عمر بھر کی کہانی چھوڑ گئی، وہ ہنسی جو کبھی میرے سکون کی وجہ تھی، آج وہی ہنسی میری آنکھوں میں نمی چھوڑ گئی۔ عجیب بات ہے نا، کچھ لوگ زندگی میں بہت کم وقت گزارتے ہیں، مگر جب بچھڑتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ ہماری پوری زندگی لے کر چلے گئے ہوں۔ اُس کے ساتھ نہ کوئی عمر گزاری، نہ ہی کوئی لمبا سفر طے کیا، مگر دل نے اُسے اپنا سمجھنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا۔ اب اُس کی یاد آتی ہے تو یوں لگتا ہے، جیسے میاں بیوی کی طلاق ہوئی ہو، جیسے ایک گھر بسا کر اُجاڑ دیا گیا ہو، جیسے کسی نے محبت کا وعدہ کرکے درمیانِ راستے تنہا چھوڑ دیا ہو۔ کاش دل کو سمجھایا جا سکتا، کہ ہر اپنا ہمیشہ اپنا نہیں رہتا، ہر خوبصورت لمحہ ہمیشہ قائم نہیں رہتا، اور ہر وہ شخص جس سے روح کا رشتہ جڑ جائے، ضروری نہیں کہ وہ نصیب میں بھی لکھا ہو۔ آج بھی کبھی اُس کا خیال آتا ہے، تو دل خاموشی سے بہت کچھ کہتا ہے، آنکھیں اُسے ڈھونڈتی ہیں ہجوم میں، اور ذہن بار بار یہی سوال کرتا ہے، کہ جب ساتھ رہنا ہی نہیں تھا، تو پھر اتنا قریب آنے کی ضرورت کیا تھی؟ وہ چلی گئی، شاید اُس کے لیے یہ آسان تھا، مگر میں آج بھی اُس کے بعد خود کو سمیٹ رہا ہوں، وہ تو بس کچھ عرصہ میرے ساتھ رہی تھی، اور میں اُس مختصر سے عرصے کو اپنی پوری زندگی سمجھ کر جی رہا ہوں۔ کچھ رشتے مدت کے محتاج نہیں ہوتے، وہ چند لمحوں میں دل کے اندر گھر کر لیتے ہیں، پھر جب بچھڑتے ہیں تو انسان نہیں مرتا، بس اُس کے اندر جینے کا ایک حصہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جاتا ہے۔ * معصوم* #عشق❤️ #انتحاب #پیار_عشق_اور_محبت #عشق❤️