@butterflllyy4: جب میرا محبت سے اعتبار اٹھ گیا تب ایک معصوم کو مجھ سے محبت ہو گئی۔ شاید اسے معلوم نہیں کہ میں اپنے اندر کتنے ٹوٹے ہوئے خواب، کتنی ادھوری خواہشیں اور کتنے درد لیے بیٹھی ہوں۔ وہ مجھے محبت دینا چاہتا ہے، میرے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتا ہے، مگر میں اسے کیسے سمجھاؤں کہ میرا دل اب پہلے جیسا نہیں رہا۔ میں نے جس محبت پر اپنی دنیا لٹا دی تھی، اسی محبت نے مجھے اس مقام پر لا کھڑا کیا جہاں کسی کے خلوص پر بھی یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ مجھے اس معصوم کی محبت سے کوئی شکایت نہیں، بس ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے ماضی کے زخموں کی وجہ سے اس کا خوبصورت دل بھی نہ ٹوٹ جائے۔ ❤️🩹 #viralvideo #fypage #sad #foryou #poetry