🤲💔 یا اللہ! میرے پیارے ابو جان کی مغفرت فرما، ان کی تمام لغزشوں اور خطاؤں کو معاف فرما۔ ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، قبر کی تمام منزلیں آسان فرما، ان پر اپنی رحمتوں کا سایہ قائم رکھ۔
یا اللہ! میرے ابو جان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، حضور اکرم ﷺ اور اہلِ بیت علیہم السلام کی قربت نصیب فرما۔ ان کی قبر کو نور، سکون اور راحت سے بھر دے۔
یا رب! ان کی آخرت کو دنیا سے بہتر بنا دے۔
آمین ثم آمین، یا رب العالمین۔ 🤲❤️