@mahnoormalik__04: میں تو وہ تھی جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی ہنس دیا کرتی تھی، جو کسی کے ایک بار معافی مانگنے پر سارا غصّہ بھول جایا کرتی تھی، مجھے کسی سے نفرت کرنا آتا ہی نہیں تھا۔ لیکن پھر لوگوں نے میری نرمی کو میری کمزوری سمجھ لیا، میرے معاف کرنے کو میری مجبوری سمجھ لیا۔ ہر بار میں نے دل بڑا کیا اور ہر بار میرا ہی دل ٹوٹا۔ اب میں سخت لگتی ہوں سب کو، یہ سختی میں نے خود نہیں چنی، یہ تو ان زخموں نے مجھے پہنا دی ہے۔ اندر سے میں آج بھی وہی ہوں، وہی نرم دل والی۔ بس اب میں نے اپنے دل کے گرد ایک دیوار بنا لی ہے تاکہ ہر کوئی آ کر اسے توڑ نہ جائے۔