@city_media: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال کسانوں کو جدید طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر ہوں گی ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی، مویشی پال کسانوں کی خوشحالی اور جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حنا ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حبیب سلطان، پرسنل سیکرٹری ایم این اے میاں فرخ اقبال، چیئرمین ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا، ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی رمضان، ویٹرنری ڈاکٹرز، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور مویشی پال کسانوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں افتتاح کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے جدید آپریشن تھیٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں نصب جدید سرجیکل مشینری، اینیستھیزیا یونٹ اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ جدید آپریشن تھیٹر کے قیام سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح کے مویشی پال کسانوں کو بڑے اور چھوٹے جانوروں کے پیچیدہ آپریشن اور علاج معالجے کی جدید سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی اور انہیں اپنے قیمتی جانوروں کے علاج کے لیے دوسرے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جس سے ان کے قیمتی وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے کیونکہ مویشی پال کسان ملکی معیشت اور زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کی خوشحالی اور جانوروں کی بہتر صحت کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، پنجاب حکومت کے اقدامات سے مویشی پال کسانوں کو جدید علاج، بہتر پیداوار اور معاشی استحکام کے مواقع میسر آ رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ جدید لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا قیام مویشی پال کسانوں کے لیے ایک اہم سہولت ہے جس سے ضلع میں ویٹرنری سروسز کا معیار مزید بہتر ہوگا، ضلعی انتظامیہ محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ مل کر شعبے کی ترقی اور مویشی پال کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل معاونت جاری رکھے گی، ڈی جی ایکسٹینشن لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے کہا کہ جدید آپریشن تھیٹر میں ماہر ویٹرنری سرجنز اور جدید طبی آلات کی دستیابی سے جانوروں کی پیچیدہ سرجری اور علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم ہوں گی جبکہ مویشی پال کسانوں کو بروقت اور بہتر ویٹرنری علاج مقامی سطح پر میسر آئے گا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حنا ظفر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مویشی پال کسانوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تحصیل سطح پر الٹراساؤنڈ اسکین مشینیں فراہم کی گئی ہیں جن کے ذریعے اب تک مویشیوں کے 5 ہزار 336 معائنے کیے جا چکے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی بھی جاری ہے اور پہلے مرحلے میں 11 کروڑ روپے کی مالی سہولت فراہم کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت مزید مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے، تقریب کے اختتام پر مویشی پال کسانوں نے جدید آپریشن تھیٹر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری اور محکمہ لائیو سٹاک @Farakh Chaudhary @mnaکے اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔