@arshadkhantime: گورنر فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مائننگ کے دوران ہر ماہ تقریباً 90 کلوگرام سونا نکالا جا رہا تھا، جبکہ اس کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا۔افغانستان سے یہ پیسہ واپس پختونخوا میں بدامنی اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا۔ گورنر کی جانب سے تمام لیز ہولڈرز اور ٹھیکیداروں کو ایک ہفتے میں اپنی بھاری مشینری متعلقہ علاقوں سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر مشینری ضبط کرلی جائے گی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق غیر قانونی مائننگ میں 8 ہزار 350 ٹریکٹر اور ٹرالیاں جبکہ ایک ہزار 730 ہیوی ڈمپرز استعمال ہو رہے تھے۔ کوہاٹ میں معدنیات کے دو بلاکس سی اور ڈی ہیں، جبکہ ایک بلاک 4 ارب 92 کروڑ روپے کی لیز پر دیا گیا تھا۔