@wasifali9141: الحمدللہ! آج مدرسہ دارالقرآن والسنہ ٹوپی میں اکابر اہلِ علم کی بابرکت مجلس اور ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ محترم حضرت مولانا مفتی محمد ایاز درانی صاحب، ماہر الفنون علامہ ظفر احمد باجوڑی صاحب اور حضرت مولانا مفتی عطاء الرحمن صاحب کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت و اعزاز رہی۔ اس موقع پر اپنے استادِ محترم مفتی محمد ایاز درانی صاحب کی خدمت میں بطورِ اظہارِ محبت ایک حقیر سا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ اہلِ علم کی صحبت، شفقت اور علمی مجالس یقیناً زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام اکابر علماء کی عمر، علم و عمل اور دینی خدمات میں برکت عطا فرمائے۔ آمین! مولانا مفتی واصف علی نعمانی امیر طلبہ توحید والسنہ، حلقہ نمبر 5، ضلع صوابی