@kohatkohat019: کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کا معاملہ اور بڑا انکشاف! سابق ضلع ناظم نسیم آفریدی کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بڑا چیلنج! گورنر فیصل کریم کنڈی کے الزامات پر نسیم آفریدی نے کلمہ پڑھ کر قرآن پر حلف دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر گولڈ مائننگ میں ان کا کوئی تعلق ثابت ہو جائے تو وہ خود گرفتاری دینے پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے کوہاٹ کے منتخب عوامی نمائندوں اور سیاسی شخصیات سمیت 12 افراد کے نام لے لئیے، جن میں نسیم آفریدی کا نام بھی شامل تھا۔ نسیم آفریدی کا دوٹوک مؤقف، مکمل گفتگو ویڈیو میں دیکھیں۔