@.harfeehsaas: بعض اوقات زندگی ایسے دوراہے پر لا کھڑا کرتی ہے جہاں سے آگے بڑھنے کے لیے بہت سے بوجھ، تعلقات اور توقعات کو پیچھے چھوڑنا ہی واحد راستہ بچتا ہے۔ ظاہر ہے کہ سکونِ قلب سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں، اور جب کسی چیز کی قیمت انسان کی ذہنی اور قلبی سکون کی قیمت پر چکانی پڑ رہی ہو، تو اسے چھوڑ دینا ہی اصل دانشمندی اور خوداری ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جو انسان کو اندر سے مضبوط اور خوددار بناتی ہے۔