@user5967016861767: پنجاب میں موجودہ صورتحال ۔ ایک ضلع میں ہمارے ایک اہم ذمہ دار کو بلا کر کہا گیا کہ تحریری طور پر یقین دہانی کروائیں کہ اگر مولانا کوئی سیاسی اتحاد بنائیں گے تو وہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا اور آپ اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ شاید انہیں گمان تھا کہ یہ کوئی عام مولوی ہیں، کوئی کہانی سنا کر اپنی مرضی کا بیان لکھوا لیں گے۔ مگر وہ یہ بھول گئے کہ یہ مولانا کے تربیت یافتہ مولوی ہیں، جنہیں سیاسی شعور بھی مولانا نے دیا ہے اور سیاسی تاریخ کا ادراک بھی ہے۔ انہوں نے جواب میں ایک سادہ سا سوال کیا: گزشتہ دور میں بھی آپ نے ہمیں بلایا تھا اور یہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ملکی مفاد میں نہیں۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد آپ نے اسی اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کو اپنے حکومتی بندوبست میں شریک کر لیا۔ لہٰذا مولوی صاحب نے بھی ایک معقول مطالبہ سامنے رکھ دیا: آپ بھی تحریری ضمانت دے دیں کہ جنہیں آج آپ غدار اور ملک دشمن قرار دے رہے ہیں، کل اپنے کسی سیاسی یا حکومتی بندوبست میں انہیں شامل نہیں کریں گے! بس اسکے بعد چراغوں میں روشنی نا رہیں😄