@lost.trust.tales: اگر مرد صبر پہ اتر آئے تو وہ ایک ایسا پتھر بن جاتا ہے جس پہ کوئی آنسو کوئی احساس ، جذبہ کوئی دکھ کوئی تکلیف اثر نہیں کرتی وہ ہر چیز سہہ کر کے بھی خوش اخلاقی سے معاملات زندگی گزارتا جائے گا بس وہ آپ سے کہنا چھوڑ دے گا اور کوشش کریں کہ اپنے پسندیدہ مرد کو اس نہج پہ کبھی نہ لائیں 🥀😔 #fyp #fypシ゚ #onthisday #losttrusttales #chailovers
اب سمجھ میں آتا ھے
پیار کی کہانی میں
کس جگہ ٹھہرنا تھا؟
کس سے بات کرنا تھی؟
کس کے ساتھ چلنا تھا؟
کون سے وہ وعدے تھے
جن پہ جان دینا تھی؟
کس جگہ بکھرنا تھا؟
کس جگہ مُکرنا تھا؟🥀
کس نے اس کہانی میں
کتنی دُور چلنا تھا؟
کس نے چڑھتے سُورج کے
ساتھ ساتھ ڈَھلنا تھا؟
اب سمجھ میں آتا ھے
اُس نے جو کہا تھا سب
ھم نے جو سنا تھا تب
کس طرح ھِلے تھے لب
کس طرح کٹی تھی شب💔
ھم نے اَن سُنی کر دی
بات جو ضروری تھی
کس قدر مکمل اور
کس قدر ادھُوری تھی
وہ جو اِک اشارہ تھا
ذکر جو ھمارا تھا
وہ جو اک کنایہ تھا
جو سمجھ نہ آیا تھا🍁
اب سمجھ میں آتا ھے
جان کے ھی دشمن تھے
جان سے جو پیارے تھے
ھم جہاں پہ جیتے تھے
اصل میں تو ھارے تھے
راہ جس کو سمجھے ھم
راستہ نہیں تھا وہ
واسطہ دیا جس کو
واسطہ نہیں تھا وہ
کس نے رد کیا ھم کو؟
کس نے کیوں بلایا تھا؟
جس کو اتنا سمجھے ھم
کیوں سمجھ نہ آیا تھا؟💔
اب سمجھ میں آتا ھے
اب سمجھ میں آیا جب
زندگی اکارت ھے
دیر سے سمجھ آئی
ایسی اک بجھارت ھے
زندگی کے بھیدوں کو
ھم نے اب سمجھنا تھا
تب سمجھ بھی آتی تو
ھم نے کب سمجھنا تھا؟؟
آنکھ جب پگھل جائے
اور شام ڈھل جائے
زندگی کی مُٹھی سے
ریت جب نکل جائے
بھید اپنے جیون کا
تب سمجھ میں آتا ھے
سب سمجھ میں آتا ھے🍁🖤
2026-11-15 06:55:47
0
مجاہد خان :
ہم ساری محبتیں چھوڑ کر اللہ کے پاس نہیں جاتے بلکہ وہ ساری محبتوں کی اصلیت دکھا کر ہمیں اپنے پاس بلاتا ہے!
2026-11-15 17:45:00
0
To see more videos from user @lost.trust.tales, please go to the Tikwm
homepage.