@notoutlofar: جمشید جانی لٹکوال مداخیل کا دردناک اور دل دہلا دینے والا قتل! شمالی وزیرستان کے علاقے مداخیل سے تعلق رکھنے والے جمشید جانی لٹکوال مداخیل، جو اپنے خاندان کی کفالت کے لیے شکردرہ میں مزدوری کرتے تھے، اطلاعات کے مطابق امن کمیٹی کے بعض افراد نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جب وہ اپنے علاقے واپس آئے تو انہیں اٹھا لیا گیا، اور آج ان کی لاش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔ یہ واقعہ ان کے خاندان کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک بے بس مزدور اپنی فریاد کس کے سامنے پیش کرے؟ اور اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے کس سے انصاف مانگے؟ ہمارا مطالبہ: اس افسوسناک واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ آخر شمالی وزیرستان کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضمانت کون دے گا؟ اللہ تعالیٰ مرحوم جمشید جانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ #Wazirsatan #😭😭😭