@sukooneqalb313: جب میں اپنی ماں کو دیکھتی ہوں تو دل میں ایک ہی خیال آتا ہے کہ اس جیسا پیار مجھے دنیا میں کوئی اور دے ہی نہیں سکتا۔ اس کی محبت میں نہ کوئی شرط ہوتی ہے، نہ کوئی مطلب، نہ کوئی تھکن۔ وہ میری خوشی کے لیے اپنی ہر خواہش کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے، میری ایک تکلیف پر ساری رات جاگ کر گزار دیتی ہے۔ لوگ تو باتوں سے پیار جتاتے ہیں، مگر ماں اپنی دعاؤں سے، اپنی ممتا سے اور اپنی خاموش قربانیوں سے پیار نبھاتی ہے۔ دنیا کے سارے رشتے بدل سکتے ہیں، مگر ماں کا پیار وہی رہتا ہے، پہلے دن سے آخری سانس تک، بالکل ویسا ہی سچا اور بے لوث۔ : : : #share #fypシ #repost #sukoon e qalb