@kohatkohat019: *ہنگو: آرمی کنوائے کے دوآبہ بازار سے گزرنے کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے دو افراد کا اعتراف، معافی طلب، پاک فوج زندہ باد کے نعرے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔* تفصیلات کے مطابق 12 نومبر 2026 کو آرمی کنوائے کے دوآبہ بازار سے گزرنے کے دوران تھانہ دوآبہ کی حدود نریاب کے رہائشی احسان اور عابد رحمان ولد جمشید خان نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ دونوں افراد نے اپنے فعل کا اعتراف کرتے ہوئے معافی طلب کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ انہوں نے آئندہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھنے اور ایسے عمل سے مکمل اجتناب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واقعے کے بعد دونوں افراد کی معافی اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔