@mariya23158: اگر عوامی ایکشن کمیٹی کا مؤقف غلط ہے تو اس کا جواب دلیل سے دیں، اگر مطالبات غیرمنصفانہ ہیں تو حقائق سامنے لائیں، لیکن عوامی آواز کو جعلی شناختوں اور منظم پروپیگنڈے کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش جمہوری رویہ نہیں۔ یاد رکھیے! جعلی اکاؤنٹس سے مصنوعی مقبولیت تو پیدا کی جا سکتی ہے، لیکن عوام کا اعتماد نہیں خریدا جا سکتا۔ عوامی تحریکیں سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس سے نہیں، عوام کے حقیقی مسائل اور ان کے شعور سے جنم لیتی ہیں۔