@panjabimunda693085: تاندلیانوالہ میں ٹاؤٹ مافیا کی مبینہ غنڈہ گردی، عام شہری اور مجبور طبقہ کب تک ہراساں ہوتا رہے گا؟ افسوس کی بات ہے کہ ایک فیملی کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا اور انہیں پریشان کیا گیا۔ یہ عناصر صرف ایک فیملی کو نہیں بلکہ عام شہریوں اور کمزور و مجبور طبقے کو بھی تنگ کر رہے ہیں۔ آخر کب تک غریب اور شریف شہری ان عناصر کی ہراسانی برداشت کرتے رہیں گے؟ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، متاثرہ فیملی کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عوام کو تحفظ دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان پولیس زندہ باد 🇵🇰 تاندلیانوالہ پولیس زندہ باد ❤️