@iftikhar.safeer.786: *الحمدللہ! عرس مبارک اختتام پذیر ہوا* حضرت حافظ محمد جی (رح) کا سالانہ 7 روزہ عرس مبارک، زیرِ سرپرستی ولی کامل حضرت حافظ محمد شفیع باجی سرکار، نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ان 7 دنوں میں محافلِ ذکر، نعت و منقبت اور دعاؤں کی روح پرور محفلیں ہوئیں، جس میں عاشقانِ اولیاء نے بھرپور شرکت کی اختتامی دعا میں بابا جان نے صحت کی خرابی کی وجہ سے آن لائن شمولیت اختیار کی اور تمام مریدین و محبین کے لیے خصوصی دعا فرمائی اللہ پاک اس عرس مبارک کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور بابا جان کو کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے، ان کا فیض و سایہ ہم سب پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲