@andazenajam: خود وہ جیسا بھی ہے بدلے میں وفا مانگتا ہے Guest ~ Hammad Ur Rehman Hadi VC ~ Andaz E Najam #andaz_e_najam #G_A_najam #najamfellows #poetry #fblifestyle #foryoupage #explorepage
خود وہ جیسا بھی ہے، بدلے میں وفا مانگتا ہے
ایک ملحد بھی اکیلے میں خدا مانگتا ہے
میں تجھے مانگوں گا اس طرح خدا سے اپنے
وہ بھی کہہ دے گا کہ دے دو اسے! کیا مانگتا ہے
جو مرے ہجر کے صحراؤں کو جل تھل کردے
ایسی بارش! یہ ترا آبلہ پا مانگتا ہے
میں تو سمجھا تھا کہ نیکی ہے بہا دی میں نے
اب وہ درپے ہے، محبت کا صلہ مانگتا ہے!
بیٹھے بیٹھے تری زینب کا خیال آتا ہے
کوئی بازار میں جا جا کے ردا مانگتا ہے
جو مرے حال پہ کہتے نہیں تھکتا تھا، "فقیر"
اس سے کہنا، وہ ترے حق میں دعا مانگتا ہے!
شاعر: حماد ہادی
2026-11-15 09:51:54
2
To see more videos from user @andazenajam, please go to the Tikwm
homepage.