@junaidazamjarral2.0: ہم جیسے خاموش ہو جاتے ہیں نقصان نہیں کرتے۔ تم سارے فائدے، ساری سچائیاں، سارے جذبے اپنی جھولی میں ڈال لینا۔۔تمام ندامتیں، پشیمانیاں، رسوائیاں اور جھوٹ مجھے دے دینا۔ تم ہمیشہ اپنے آپ کو سچا لکھنا، اور مجھے جھوٹا لکھنا تا کہ تمہیں کبھی بھی ندامت نہ ہو، تمہیں کبھی شرمندگی نہ ہو، تم اپنی کہانی میں خود کو اعلی، بہترین اور سچا لکھ کر قلم توڑ دینا کہ تم ہمیشہ ٹھیک تھے۔ جہاں بھی بات ہو خراب لوگوں کی، جھوٹے لوگوں کی، وہاں میرا ذکر کرنا۔ یہ کہانی تو تمہارے ہاتھ میں ہے جیسا مرضی لکھو مگر خدا کے ہاں نہ بدلتے ہیں نہ مرتے ہیں کردار بھی وہ ہی رہتے ہیں اور چہرے بھی۔ اُس کی ہاں نیتیں لکھی اور دیکھی جاتی ہیں۔ تمہارے لیے سب اچھا ہے سوائے ہمارے۔ ہم برے سہی مگر ہمارا چاہا جانا برا نہیں تھا۔ ہم بدلے میں نہ پتھر اٹھا سکتے ہیں، نہ تہمتیں لگا سکتے ہیں نہ ہی کچھ اور کر سکتے ہیں۔ ہم خالص سہنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ہم نے ہر حال کو دل و جان سے قبول کیا کہ شاید ایسا ہی لکھا ہے۔ اس لیے تم پریشان مت ہوا کرنا، ہم جیسے لوگ خاموش ہو جاتے ہیں نقصان نہیں کرتے 🥀🖤 جوجو #jojoism #anchor #jojogang #junaidazamjarral #viral