@sweetwhisper9: کبھی کبھی بھوک اتنی شدید ہوتی تھی کہ ماں کی ہنڈیا سے ذرا سا بھنا ہوا مسالا چُرا کر باسی روٹی پر رکھ لیتے تھے، اور وہ چند لقمے دنیا کے شاہی کھانوں سے زیادہ لذیذ لگتے تھے۔ نہ پلیٹ کی فکر، نہ دسترخوان کی خواہش، نہ کھانے کی کوئی فرمائش… بس ماں کے ہاتھ کے مسالے کی خوشبو ہی پیٹ بھرنے کو کافی ہوتی تھی۔ کبھی ہنڈیا کی تہہ سے لگی ہوئی گری کھرچ کر کھا لینا بھی کسی نعمت سے کم نہیں لگتا تھا۔ اور کبھی ماں کی ڈانٹ سے بچتے ہوئے وہ ایک لقمہ کھانا، آج کی بڑی بڑی دعوتوں سے زیادہ یاد آتا ہے۔ تب چیزیں کم تھیں، مگر ان کی لذت بے حساب تھی۔ آج دسترخوان بھرے پڑے ہیں، مگر وہ بھوک، وہ سادگی اور وہ بے فکری کہیں نہیں ملتی۔ آج کے بچے بھلا کیا جانیں، کہ باسی روٹی پر رکھا ہوا ماں کی ہنڈیا کا تھوڑا سا مسالا بھی کبھی زندگی کا سب سے بڑا شاہی کھانا ہوا کرتا تھا۔ ❤️🩹 #fyppppppppppppppppppppppp #deepthoughts #viralvideo #dontunderreviewmyvideo #fypシ゚viral