@chinamwainas1: #پنجاب کا خطرناک ڈان انعام اللہ وینس کی تصویر جاری، پولیس اہلکار کے اغواء میں مطلوب ملزم کی اطلاع پولیس 15 پر اطلاع دیں پنجاب کے مبینہ خطرناک ملزم انعام اللہ وینس کی تصویر جاری کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز بھیرہ انٹرچینج پر قائم پولیس چوکی پر دھاوا بول کر دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل محمد اویس کو مبینہ طور پر اغواء کیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق انعام اللہ وینس کے خلاف ڈکیتی، راہزنی سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزم اور مغوی اہلکار کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ #InamullahVans #Bhera #Sargodha #PunjabPolice